:اور ہر طرح کے
جیل میں بند مسلم سیاسی رہنما مختار انصاری کا انتق ... کولار ٹکٹ کو لے کر کانگریس میں اختلافات ، جانیے کی ... کرناٹک میں گرمی چالیس کے پار ، اگلے تین دنوں میں د ... فلسطینیوں کو اُن کے وطن کے حق سے محروم کردیا گیا ہ ... میگھالیہ: سی اے اے ریلی کے دوران ۲؍ افراد کا قتل ... جناردن ریڈی کے لیے لال قالین کیوں ؟ کانگریس کا وز ... عاپ کے اراکین اسمبلی کا سنسنی خیز دعوی ... صفا بیت المال کے زیر اہتمام کمپیوٹر کلاسس، مہندی ...

لوگر:20؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع) افغانستان میں گورنر اور صوبائی انٹیلی جنس صدر کے قافلے پر خودکش حملے میں دونوں اہم شخصیات محفوظ رہیں تاہم محافظوں کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے لوگر میں گورنر اور صوبائی انٹیلی جنس صدر کے قافلے پر خود کش حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 7 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔
لوگر پولیس کے ترجمان شاہ پور احمد زئی نے بتایا کہ خود کش حملے میں گورنر لوگر محمد انور اسحاق زئی اور ان کے ہمراہ موجود این ڈی ایس کے صوبائی صدر محفوظ رہے تاہم چند ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
واقعے کے بعد 10 کے قریب سیکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کو زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا ہے جن میں سے چند کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جب کہ گورنر کے ہلاک ہونے کی افواہ بھی عام ہے۔
افغان طالبان نے گونر لوگر کے قافلے پر خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اہم حکام کے ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا ہے تاہم سرکاری ذرائع سے کسی بڑے نقصان کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |