English   /   Kannada   /   Nawayathi

فرانس:صدر میکروں کی حکومت کے خلاف احتجاج جاری

share with us

پیرس:20؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)فرانس میں صدر میکروں کی حکومت کے خلاف پیلی جیکٹ والوں کا احتجاج اس ہفتے بھی جاری رہا، کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں۔دارالحکومت پیرس اور دیگر شہروں میں مسلسل دسویں ہفتے پیلی جیکٹ والوں نے احتجاج کیا، مظاہرین صدر میکروں سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے تھے، کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔مظاہرین نے پولیس پر فائرکریکر،پتھروں اور بوتلوں سے حملے کیے، پولیس نے پانی توپوں اور انسو گیس شیلنگ سے مظاہرین کو منتشر کیا۔حکام کے مطابق فرانس بھرمیں 27ہزار اور پیرس میں تقریباً 7 ہزار مظاہرین سڑکوں پر نکلے، فرانس میں صدر میکروں اور حکومتی معاشی پالیسیوں کے خلاف 17نومبر سے احتجاج کیا جا رہا ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا