English   /   Kannada   /   Nawayathi

حوثی لیڈر یمن میں ایرانی تیل کی خریدو فروخت میں سرگرم

share with us


نیویارک:20؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)اقوام متحدہ کی جانب سے یمن میں حوثیوں کی ایرانی تیل کی سپلائی کی رپورٹ کے بعد انکشاف کیا گیا ہے کہ حوثیوں کی لیڈرشپ ملک میں ایرانی تیل کی خریدو فروخت میں تیزی کے ساتھ سرگرم ہے۔عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تجزیہ نگار ماجد المذحجی نے کہا کہ حوثیوں کے ترجمان اور ان کے مذاکراتی وفد کے سربراہ محمد عبدالسلام کے بھائی یمن میں ایرانی تیل کی فروخت میں سرگرم ہے۔المذحجی کا کہنا تھا کہ پوری عالمی برادری جانتی ہے کہ ایران حوثیوں کو اسلحہ کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کے ذریعے یمن کو تیل کی سپلائی کی کوشش کررہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ حوثیوں کے پاس پیشہ وارانہ مہارت کی شدید قلت ہے۔ عالمی برادری کے ساتھ تعاون اور تعلقات کے حوالے سے وہ مفاہمت کے بجائے ٹکراؤکی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ اس کی تازہ مثال یمن میں اقوام متحدہ کے مبصر مشن کے سربراہ جنرل پیٹرک کامیراٹ کے قافلے پر حوثیوں کی فائرنگ سے لی جاسکتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا