English   /   Kannada   /   Nawayathi

عرب اتحادی فوج کی صنعا میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری، متعدد پناہ گاہیں تباہ

share with us

صنعاء:20؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سرگرم عرب فوجی اتحاد کے جنگی طیاروں نے دارالحکومت صنعا کے شمال مغرب میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں باغیوں کو غیرمعمولی نقصان پہنچا ہے۔عرب خبررساں ادارے کے مطابق صنعا میں اتحادی طیارں نے ایرانی پاسداران انقلاب اور لبنانی حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بھی بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عرب اتحادی فوج نے فرسٹ آرمڈ بریگیڈ اور حوثیوں کے تربیتی مرمز کو بمباری سے نشانہ بنایا۔عرب اتحادی فوج نے الدیلمی کیمپ، الصیانہ کیمپ، الحفا، النھدین کیمپ اور صنعا میں حوثیوں کے زیرکنٹرول ایوان صدر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔دارالحکومت کے شمالی علاقے الحصبہ میں دو فضائی حملے کیے گئے۔ عرب فوج کی جانب سے بمباری سے قبل شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ حوثیوں کی تنصیبات سے دور رہیں۔ادھر ذمار اور نھم کے مقامات پر بھی حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی۔یمنی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر عبدہ مجلی نیبتایا کہ مآرب میں الدیلمی فضائی اڈے پر بمباری کرکے اسے تباہ کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ شہر میں حوثیوں کے کمانڈ اینڈکنٹرول سسٹم پر بھی بمباری کی گئی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ حوثی باغیوں کیٹھکانوں پر بمباری کے ساتھ ساتھ سرکاری فوج نے متعدد مقامات پر اہم پیش قدمی بھی کی ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا