English   /   Kannada   /   Nawayathi

رام مندر تعمیر کو انتخابی منشور میں شامل کرے کانگریس تو کر سکتے ہیں حمایت : وی ایچ پی سربراہ

share with us

 یوپی:20؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)وشو ہندو پریشد(وی ایچ پی) کے کارگزارصدرآلوک ورما نے رام مندرتعمیرکے لئے قانون نہ بنانے پربی جے پی حکومت کوآڑے ہاتھوں لیا ہے۔ انہوں نے کہا "ہمیں لگتا تھا کہ حکومت قانون بنائے گی۔ ہم نے گزارش بھی کی تھی اورحکومت کو قانون لانا بھی چاہئے تھا، لیکن اب لگتا ہے کہ حکومت قانون نہیں لائے گی۔ کم ازکم اس مدت میں تونہیں لائے گی۔ اس لئے ہم دوسرے متبادل کے ساتھ سنتوں کے سامنے اس معاملے کورکھیں گے۔ یکم فروری کو'دھرم سنسد' میں اب سادھوسنت ہی طے کریں گے کہ ہمیں کیا کرنا ہے"۔

کنبھ میلہ کیمپ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندتوا اوررام مندرکولے کر جوبھی مثبت اشارہ دے گا، ہم اس کے ساتھ جاسکتے ہیں۔ وہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ متبادل توکئی ہوسکتے ہیں۔ یہ پوچھنے پرکہ کیا کانگریس کے ساتھ بھی جاسکتے ہیں؟ تو انہوں نے کہا کہ پہلے وہ اپنے دروازے توہمارے لئے کھولیں۔

آلوک ورما نے کہا کہ کانگریس نے اپنے دروازے ہمارے لئے بند کررکھے ہیں۔ کانگریس کے ساتھ جانے کے لئے پہلے کانگریس سیوا دل سے جڑنا ہوتا ہے۔ اگرکانگریس ہمارے لئے اپنے دروازے کھولتی ہے اوراپنے انتخابی منشورمیں رام مندرکی تعمیرکوشامل کرتی ہے توہم غورکریں گے۔

حالانکہ انہوں نے کانگریس پررام مندرمعاملے کوعدالت میں لٹکانے کا الزام بھی لگایا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں کانگریس کےسینئرلیڈروں (جووکیل بھی ہیں) نے پوری کوشش کی کہ یہ معاملہ مزید ملتوی ہو۔ چیف جسٹس آف انڈیا پردباو بنایا گیا۔ ان کےخلاف مواخذہ کی نوٹس دی گئی۔ یہ پوچھے جانے پرکہ کیا پھرالیکشن میں وہ بی جے پی کوہی حمایت دیں گے؟ انہوں نے کہا یہ سنت ہی طے کریں گے۔ ہم توپوری صورتحال ان کے سامنے رکھیں گے۔

حالانکہ فی الحال ہندتوا اوررام مندرکے بارے میں بی جے پی کے علاوہ کوئی دوسری پارٹی سوچنے والی تونہیں نظرآرہی ہے۔ میڈیا کے پوچھے جانے پرکیا دوبارہ بی جے پی کی حکومت بننے پروہ بی جے پی پررام مندرکے لئے دباو بنائیں گے؟ انہوں نے کہا کہ ہم پھر سے ان سے گزارش کریں گے۔ عوامی رائے عامہ چاہتی ہے کہ رام مندرکی تعمیرہو۔ ہمیں امید ہے کہ 2025 تک رام مندرضروربن جائے گا۔ حالانکہ یہ نہیں بتایا کہ کب شروع ہوگا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا