English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائک کے خلاف ای ڈی کی کارروائی ، ۱۶ کروڑ کی املاک ضبط

share with us

نئی دہلی:20؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)معروف اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کو لیکر ای ڈی ایکشن میں ہے۔ اب ای ڈی نے منی لانڈرنگ کے الزاموں کی جانچ کے سلسلے میں ذاکر نائک کی کروڑوں کی املاک قرق کرلی ہے۔ای ڈی نے ذاکر نائک معاملے معاملے میں منی لانڈرنگ کی روک تھام سے متعلق ایکٹ (پی ایم ایل اے ) کے تحت 16.40 کروڑ روپئے کی املاک اٹیچ کی ہے۔ یہ املاک ممبئی اور پونے میں واقع ہے۔

ای ڈی کے بیان میں ہفتہ کے روز یہ اطلاع دی گئی۔ اس معاملے میں قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے اہم ملزم ذاکر نائیک اور دیگر کے خلاف 26 اکتوبر 2017 کو فرد جرم داخل کی تھی۔ اس میں ذاکر نائیک پر دانستہ طور پر ہندوؤں، عیسائیوں اور غیر وہابی مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام لگایا گیا تھا۔

تفتیشی ایجنسی کا الزام ہے کہ ذاکر نائیک نے 17.65 کاروڑ روپے کی لاگت سے کئی بلڈروں سے ملکیت خریدیں۔ ای ڈی کی جانچ ٹیم کے ایک افسر نے میڈیا سے کہا، ’’فنڈ کے ذرائع اور جائیداد کے اصل مالکان کے نام چھپانے کے لئے ذاکر نائیک کی طرف سے شروعات میں اپنی بیوی، بیٹے اور بھتیجی کے کھاتے رقم بھیجی گئی۔ اس کے بعد ڈاکٹر ذاکر نائیک کی بجائے ملکیت کی بکنگ ان کے اہل خانہ کے نام سے کی گئی۔‘‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا