English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملک کے مسلمانو ں کا موجودہ اہم مسئلہ تعلیمی اور معاشی نہیں بلکہ سیاسی شعور کی بیداری ہے : جناب سید قاسم رسول الیاس 

share with us

بھٹکل 19؍ جنوری 2019(فکروخبر نیوز) ملک کے مسلمانوں کا موجودہ اہم مسئلہ تعلیمی اور معاشی نہیں بلکہ سیاسی شعور کی بیداری ہے ۔ سیاسی طور پر مضبوط ہونے پر اس کے مذکورہ دونوں مسائل آسانی کے ساتھ حل ہوسکتے ہیں۔ان باتوں کا اظہار ویلفیر پارٹی آف انڈیا کے قومی او ربابری مسجد ایکشن کمیٹی کے کو کنوینر جناب سید قاسم رسول الیاس صاحب نے کیا۔ موصوف ویلفیر پارٹی آف انڈیا بھٹکل یونٹ کی جانب سے 2019پارلیمانی انتخاب اور ہمارا لائحہ عمل کے موضوع پرنوائط کالونی میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔انہو ں نے اس کی کئی ساری مثالیں پیش کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں پسماندہ سمجھی جانے والی ذاتوں نے کئی ریاستوں میں اقتدار حاصل کیا اور صرف ایک بار نہیں بلکہ کئی بار اپنی کم تعداد کے باوجود اقتدار میں آتے گئے ، اسی طرح او بی سی اور دیگر طبقات کی مثالیں بھی ہمارے سامنے ہیں لیکن اقتدار کے ساتھ ساتھ ان کے تمام مسائل حل ہوتے چلے ہیں اور ان کی سیاسی قوت نے انہیں باشعور بنادیا۔ انہوں نے ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں مسلمانوں کو ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلاتے ہوئے کہا کہ ملک میں ظلم ، غربت ، خواتین کے حقوق کی پامالی اور دیگر بیشمار مسائل ہیں لیکن سوچنے والی بات یہ ہے کہ ہم نے ان مسائل کے لیے کیا اقدام کیا ہے اور ہمارا اس میں کیا رول رہا ہے۔انہو ں نے پسماندگی کی پرواہ کیے بغیر اقلیت میں رہتے ہوئے جس طرح سیاسی میدان میں آگے بڑھ کر قوم کی خدمت کی جاسکتی ہے اس کی مثالیں بھی پیش کیں۔ 
گذشتہ دور کی مرکزی حکومت میں لیے گئے پانچ اہم فیصلوں پر مسلمانوں کی توجہ اور ان کے سیاسی شعور کو جلا دینے کی کوشش کرتے ہوئے کہاکہ ان پانچوں اہم فیصلوں کی تحریک میں کسی بھی مسلمان کا نام شامل نہیں ہے او راس کی بنیادی وجہ سیاسی شعور کے فقدان کے سوا اورکوئی نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے اہلِ بھٹکل کی سماجی اور دیگر میدان میں ان کے قائدانہ کردار کو سراہتے ہوئے انہیں مستقبل میں سیاسی طور پر بیدار ہونے کا پیغام بھی دیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا