English   /   Kannada   /   Nawayathi

عرب لیگ، شام کی رکنیت کی بحالی رکن ممالک کی متفقہ رائے سے ہی ممکن ہے

share with us

بیروت :19؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)عرب لیگ  کے سیکرٹری جنرل کے نائب حصام  ذکی  کا کہنا ہے کہ شام کی عرب لیگ کی رکنیت کو فعال بنانا محض رکن ممالک کی منظوری سے ہی ممکن بن سکتا ہے۔عرب لیگ اقتصادی و سمانی فروغ سربراہی اجلاس کے امور کے دائرہ کار میں لبنان میں موجود ذکی نے دارالحکومت بیروت میں پریس کانفرس میں  اس بات کی یاد دہانی کرائی کہ شامی انتظامیہ کے عرب لیگ کی سرگرمیوں میں تمام  تر امور کومنجمند کرنے کا فیصلہ سن 2011 میں کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ رکن ممالک کی منظوری سے ہی ممکن بنا تھا لہذا اس کی واپسی کا عمل اسی طریقے سے ہو سکتا ہے، شام کی رکنیت کو فعال بنانے کے لیے مکالموں اور باہمی صلاح مشورے کی ضرورت  ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ لبنان کی میزبانی میں کل منعقدہ ہونے والے عرب  لیگ کے سربراہی اجلاس میں 27 نکات پر مشتمل معاملات پر غور کیا جائیگا اور یہ معاملات عرب ممالک کے ترقیاتی امور سے تعلق رکھتے ہیں۔ جن میں عرب ممالک میں خوراک کا تحفظ اہم ترین نکات میں شامل ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا