English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی وزیر کا غرب اردن سے عالمی مبصرین کو بے دخل کرنے کا مطالبہ

share with us

مقبوضہ بیت المقدس:19؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع) اسرائیل کے داخلی سلامتی کے وزیر گیلاد اردان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں تعینات عالمی مبصرین اور عالمی امن فورس کا مشن ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے شہر میں تعینات عالمی معائنہ کاروں کو وہاں سے بے دخل کرے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز ایک بیان میں داخلی سلامتی کے وزیر نے کہا کہ میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو سے پر زور مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ الخلیل شہر میں تعینات کیے گئے عالمی معائنہ کاروں اور مبصرین کا مشن ختم کرتے ہوئے انہیں وہاں سے بے دخل کرے۔اخباری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر گیلاد اردان نے پولیس کی تیاری کردہ ایک رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ الخلیل میں تعینات کردہ عالمی مبصرین اسرائیل کے خلاف ہیں اور وہ فلسطینیوں کی طرف داری کر رہے ہیں۔ ان کی وجہ سے الخلیل میں اسرائیلی فوجیوں اور یہودی آباد کاروں کو ضرر پہنچ رہا ہے۔اسرائیلی وزیر نے کہا کہ الخلیل میں تعینات عالمی پولیس اہلکاروں میں بعض ترکی جیسے اسلام دوست ممالک کے اہلکار شامل ہیں جو اسرائیل کے خلاف سرگرم ہیں۔ اس کے علاوہ اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے والے ممالک میں سویڈن اور ناروے جیسے ممالک کے اہلکار بھی الخلیل میں تعینات کیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ الخلیل میں بین الاقوامی امن فورس کے اہلکاروں کا مشن سنہ 1997 میں قائم کیا گیا تھا۔ اس میں اٹلی، ناروے، سویڈن، سوئٹرزلینڈ اور ترکی شامل ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا