English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب، 24لاکھ 59 ہزار غیر قانونی تارکین گرفتار

share with us

ریاض:19؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع) سعودی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 14ماہ کے دوران اقامہ و محنت اور سرحدی سلامتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 24لاکھ 59ہزار تارکین وطن گرفتار کئے گئے۔گرفتاریاں ملک بھر میں مشترکہ سیکیورٹی آپریشن کے دوران عمل میں آئیں۔ان میں سے 1913027اقامہ ، 169714سرحدی سلامتی اور 376287محنت قوانین کی خلاف ورزی پر پکڑے گئے جبکہ 40677درانداز گرفتار کئے گئے۔ ان میں سے 51فیصد یمنی، 46فیصد ایتھوپین اور 3فیصد مختلف ممالک کے تھے۔ 3280 افراد غیر قانونی تارکین کو ٹرانسپورٹ اور رہائش کی سہولت فراہم کرنے میں ملوث پائے گئے تھے گرفتار کرلئے گئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا