English   /   Kannada   /   Nawayathi

مکہ: غارِ حرا کی زیارت کے دوران چوٹی سے پتھر گرنے سے خاتون جاں بحق

share with us


خاتون کی موت چوٹی سے لڑھکنے والا پتھر سر پر لگنے کے باعث ہوئی


مکہ مکرمہ:19؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)عمرے کی غرض سے آئی پاکستان ایک افسوس ناک واقعے کا شکار ہو کر زندگی سے محروم ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی معتمر خاتون مکہ مکرمہ میں موجود تھی۔ جو حضورﷺ کی ذاتِ مبارکہ سے مخصوص غارِ حرا کے طواف کے لیے گئی۔ جہاں غار کی چوٹی سے ایک بھاری پتھر سرک گیا اور سیدھا نیچے موجود پاکستانی زائر خاتون کے سر پر جا لگا۔جس کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔ متوفیہ کی لاش کو قریبی اسپتال کے سرد خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کے حوالے سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ یہاں بتاتے چلیں کہ اس وقت عمرہ کی غرض سے لاکھوں پاکستانی سرزمینِ حجاز میں موجود ہیں۔اس کے بعد انڈونیشیا، بھارت اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والوں کا نمبر آتا ہے۔ اس وقت بھی مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ میں زائرین کی بڑی تعداد موجود ہے۔ سعودی وزارت حج و عمرہ نے زائرین کی سہولت کے لیے ہیلپ لائن بھی قائم کر رکھی ہے۔ جہاں مختلف زبانوں کے مترجم بھی موجود ہیں۔ اگر کسی زائر کو کسی بھی حوالے سے کوئی پریشانی لاحق ہو تو وہ ہیلپ لائن پر رابطہ کر کے اپنی پریشانی سے آگاہ کر سکتا ہے۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ وہ زائرین کو ہمہ دم سہولت پہچانے کے مذہبی مِشن پر پوری طرح عمل پیرا ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا