English   /   Kannada   /   Nawayathi

مہاتیر محمد نے اسرائیلی کھلاڑیوں پر پابندی لگا کر دل جیت لیے، ھنیہ

share with us


ملائیشیا کا یہ اقدام فلسطینی قوم کی تاریخی فتح اور روزانہ کی بنیاد پر جرائم کا سامنا کرنے والے مظلوم فلسطینیوں کی کامیابی ہے


غزہ:19؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع) اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے مہاتیر محمد کی جانب سے اسرائیلی کھلاڑیوں کو اپنے ملک میں ہونے والی چیمپئین شپ میں داخلے سے روکنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم اور حماس ملائیشیا کے وزیراعظم کے اعلان کو درست سمت میں اہم قدم قرار دیتی اور اس فیصلے کا تہ دل سے خیر مقدم کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملائیشیا کی حکومت نے پیراکی کے عالمی مقابلے میں اسرائیلی کھلاڑیوں کے داخلے پر پابندی عاید کر کے فلسطینی قوم کے دل جیت لیے ہیں۔ ا نہوں نے کہا ہے کہ ملائیشیا کا یہ اقدام فلسطینی قوم کی تاریخی فتح اور روزانہ کی بنیاد پر جرائم کا سامنا کرنے والے مظلوم فلسطینیوں کی کامیابی ہے۔خیال رہے کہ ملائیشیا کی حکومت نے اسرائیل کے کھلاڑیوں کو اپنے ہاں ہونے والے پیراکی کے مقابلے میں شرکت سے روک دیا ہے۔ دوسری جانب صہیونی ریاست نے ملائیشیا کے اقدام پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا