English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا کافلسطینیوں کو دی جانے والی تمام امداد بند کرنے کا فیصلہ

share with us


تمام منصوبوں میں رواں ماہ سے کوئی اضافہ کیا جائے گا اور نہ ہی اس میں کوئی توسیع کی جائے گی،ڈیو ھارڈن


مقبوضہ بیت المقدس :19؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)کیا ہے۔ امریکا کے ترقیاتی ادارے "USAID" کے سابق چیئرمین ڈیو ھارڈن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام چلنے والے تمام ترقیاتی منصوبوں کو ختم کرنے اور ان کی مد میں دی جانے والی رقم روکنے کا فیصلہ کر چکا ہے۔ ان تمام منصوبوں میں رواں ماہ سے کوئی اضافہ کیا جائے گا اور نہ ہی اس میں کوئی توسیع کی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق امریکی امدادی ایجنسی "USAID" کے غرب اردن اور غزہ کی پٹی میں متعین تمام ملازمین اپنے خاندانوں کے ہمراہ چلے گئے ہیں۔ فلسطینی اتھارٹی کی امداد روکنے کا فیصلہ گذشتہ برس اکتوبر میں امریکی کانگریس کی جانب سے منظور کردہ اس بل پرعمل درآمد کا حصہ ہے جس میں امریکا کی منشا پر نہ چلنے والے ممالک پر سے رقوم واپس لینے اور انسداد دہشت گردی قانون کے تحت وہ رقم دوسرے مقاصد پر صرف کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔امریکا نے فلسطینی اتھارٹی کو دی جانے والی امداد شہدا اور اسیران کے خاندانوں کی کفالت پر صرف کرنے کے الزام میں پہلے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔امریکی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے کانگریس میں سیکیورٹی عہدیدار بھیجے تھے تاکہ وہ انسداد دہشت گردی قانون میں ترمیم کرانے میں مدد کریں۔ قانون میں ترمیم کیبعد امریکا نے فلسطینی اتھارٹی کی امداد بند کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ فلسطینیوں کو دی جانے والی امداد امریکیوں کے مفاد میں صرف نہیں کی جا رہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا