English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہلی کانگریس کی صدر نے دہلی میں عاپ کے ساتھ اتحاد کے امکانات کو کیا خارج ،کہی یہ بڑھی بات

share with us

نئی دہلی:19؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)دہلی پردیش کانگریس کمیٹی (ڈی پی سی سی) کی صدر اور دہلی کی سابق وزیراعلیٰ شیلا دکشت نے عام آدمی پارٹی (عاپ) کے ساتھ اتحاد کے امکانات کو خارج کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عاپ بہت چھوٹی پارٹی ہے۔ ایسی جماعتیں آتی- جاتی رہتی ہیں۔ شیلا دکشت نے کہا، ’’ کانگریس اکیلے الیکشن لڑنے کے لئے تیار ہے۔ ہمیں کسی سے اتحاد کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے‘‘۔

شیلا دکشت نے دہلی اسمبلی میں اروند کیجریوال کی پارٹی کے ذریعہ سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی سے ’بھارت رتن‘ واپس لینے کی تجویز کی مخالفت کی۔ انہوں نے کہا، ’’ اس پارٹی نے جو کیا، اس کے بعد تو اتحاد کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ میں نے اس سے پہلے بھی متعدد مواقع پر کہا ہے کہ کانگریس کو اتحاد سے دور رہنا چاہئے اور اکیلے انتخابات لڑنا چاہئے‘۔

انہوں نے مزید کہا، ’’ عام آدمی پارٹی کو لے کر ہمیں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ ایک ایسی پارٹی ہے، جس کا وجود صرف دہلی میں ہے، دیگر ریاستوں میں عاپ کہیں بھی نہیں ہے۔ ایسی چھوٹی جماعتیں آتی- جاتی رہتی ہیں‘‘۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا