English   /   Kannada   /   Nawayathi

جے این یو ملک مخالف نعرہ بازی معاملہ: کورٹ نے دہلی پولس کو لگائی پھٹکار

share with us

نئی دہلی :19؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)جواہر لال نہرو یونیورسٹی طلبا یونین کے سابق صدر کنہیا کمار سمیت 10 طالب علموں کے خلاف مبینہ غداری کے معاملے میں دہلی کی عدالت نے پولیس کو پھٹکار لگائی ہے۔ کورٹ نے پولیس سے دہلی حکومت سے منظوری لئے بغیر چارج شیٹ دائر کرنے پر سوال کھڑے کئے۔

اس معاملے کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے کہا، 'آپ کے پاس لیگل ڈپارٹمنٹ کی منظوری نہیں ہے۔ آپ نے حکومت کی اجازت کے بغیر چارج چارج شیٹ کیسے کی؟ اس پر دہلی پولیس نے بتایا کہ 10 دن کے اندر دہلی حکومت سے چارج شیٹ کے لیے ضروری منظوری مل جائے گی۔

دراصل، ملک سے غداری کے معاملہ میں تعزیرات ہند کی دفعہ 196 کے تحت جب تک حکومت منظوری نہیں دے دیتی تب تک عدالت چارج شیٹ پر نوٹس نہیں لے سکتی۔

دراصل دہلی پولیس نے یہاں پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں جے این یو طالب علم یونین کے سابق صدر کنہیا کمار اور دیگر کے خلاف 1200 صفحات کی چارج شیٹ داخل کرتے ہوئے کہا کہ وہ کیمپس میں ایک پروگرام کی قیادت کر رہے تھے اور ان پر فروری 2016 میں یونیورسٹی کیمپس میں ملک مخالف نعرے کی حمایت کرنے کا الزام ہے۔

پولیس نے کورٹ کے سامنے دعوی کیا تھا کہ جے این یو طالب علم یونین کے سابق لیڈر کنہیا کمار نے حکومت کے خلاف نفرت اور عدم اطمینان بھڑکانے کے لئے 2016 میں ہندوستان مخالف نعرے لگائے تھے۔ پولیس نے چارج شیٹ میں کئی گواہوں کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نو فروری 2016 کو یونیورسٹی کیمپس میں کنہیا مظاہرین کے ساتھ چل رہے تھے اور کافی تعداد میں نامعلوم لوگ نعرے بازی کر رہے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا