English   /   Kannada   /   Nawayathi

حضرت مولانا سید محمد واضح رشید ندوی کے سانحۂ ارتحال پر بھٹکل کی جمعہ مساجد میں غائبانہ نمازِ جنازہ اداکی گئی 

share with us

بھٹکل 18؍ جنوری 2018(فکروخبر نیوز ) عظیم مفکر اور ادیب اور ندوۃ العلماء کے معتمد تعلیم حضرت مولانا سید محمد واضح رشید حسنی ندوی رحمۃ اللہ علیہ کے سانحۂ ارتحال پر بھٹکل کی جامع مسجد سمیت خلیفہ جامع مسجد اور دیگر کئی ایک مساجد میں بھی غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔ حضرت مولانا مرحوم کا بھٹکل اور اہلیانِ بھٹکل سے خاص تعلق رہا اور یہاں کی علمی ترقی میں مولانا کے مفید مشورے شامل رہے ہیں ، ان کے ساتھ ساتھ حضرت مرحوم کا جب بھی بھٹکل کا سفر ہوتا تو مفید مشوروں سے نوازتے رہتے۔ یہاں قائم جامعہ اسلامیہ بھٹکل اور مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل کی ترقی میں مولاناکی خصوصی دلچسپی رہی ہے۔ اور مولانا کے اسی محبت کا نتیجہ تھا کہ یہاں کے علمی طبقہ کے ساتھ ساتھ عمائدین حتی کے کالجوں کے فارغین اور طلباء بھی مولانا سے واقف ہیں، ان کے انتقال کی خبرنے اہلِ علم کے طبقہ کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو بھی مغموم کردیا ۔ حضرت مولانا کے ان احسانات کو اہلیانِ بھٹکل کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا