English   /   Kannada   /   Nawayathi

راہل گاندھی نے خط لکھ کر ممتا بنرجی کی ریلی کو حمایت دینے کا کیا اعلان

share with us

کولکاتا:18؍جنوری2019( فکروخبر/ذرائع)کولکاتا میں 19 جنوری یعنی ہفتہ کے روز مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی عظیم الشان ریلی ہے۔ یہ ریلی مودی حکومت کے خلاف ہوگی جس میں اپوزیشن اتحاد کا مظاہرہ دیکھنے کو ملے گا۔ اس ریلی میں ممتا بنرجی مودی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کریں گی۔ اس ریلی سے متعلق کئی ریاستوں کی علاقائی پارٹیوں نے اپنی حمایت دی ہے اور کئی بڑے لیڈران بھی اس میں شامل ہونے والے ہیں۔ کانگریس صدر راہل گاندھی نے بھی ریلی کی حمایت کرتے ہوئے ممتا بنرجی کو خط لکھا ہے اور مودی حکومت کے خلاف ان کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار بھی کیا ہے۔

راہل گاندھی نے اپنے خط میں ممتا بنرجی کو ’دیدی‘ کہتے ہوئے خطاب کیا ہے اور لکھا ہے کہ مودی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف جدوجہد میں ہر طرح ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ انھوں نے ساتھ ہی امید ظاہر کی کہ اس ریلی سے ’متحد ہندوستان‘ کا مضبوط پیغام پورے ملک میں جائے گا۔ راہل گاندھی نے خط میں یہ بھی لکھا ہے کہ پورا اپوزیشن اس ’یقین‘ کے تئیں متحد ہے کہ حقیقی حب الوطنی اور ترقی کی حفاظت، جمہوریت، سماجی انصاف اور سیکولرزم جیسے اقدار کی حفاظت کی جائے گی جن کو مودی حکومت برباد کر رہی ہے۔ انھوں نے خط میں مغربی بنگال کی یہ کہتے ہوئے تعریف بھی کی ہے کہ ’’ہم بنگال کے لوگوں کی تعریف کرتے ہیں جو تاریخی طور پر ہمارے ان اقدار کی دفاع کرنے میں آگے رہے ہیں۔‘‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا