English   /   Kannada   /   Nawayathi

سنگھ رہنما بھیا جی جوشی نےکہا، رام مندر 2025 میں بنے گا

share with us

نئی دہلی:18؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)کمبھ میلے میں ایک پروگرام کے دوران آر ایس ایس میں نمبر دو کی پوزیشن رکھنے والے رہنما بھیا جی جوشی نے کہا ہے کہ ایودھیا میں رام مندر 2025 میں بنے گا۔آج تک کی خبر کے مطابق؛ جوشی نے کہا کہ جب رام مندر  کو بنانے کا کام شروع ہو جائے گا تو ملک  تیزی سے وکاس کرنے لگے گا۔انھوں نے واضح طور پر کہا کہ رام مندر کی تعمیر کو لے کر اب بھی بہت سے چیلنج ہیں، جن سے نپٹنے کی ضرورت ہے ۔

رام مندر صرف ایک مندر کی تعمیر نہیں ہے بلکہ یہ کروڑوں ہندوؤں کے عقیدے اور وقار سے بھی جڑا ہوا ہے۔ بھیا جی جوشی نے آگے کہا کہ وکاس کو رفتار تب ملے گی جب سال 2025 میں ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان اسی طرح سے آگے بڑھے گا جس طرح 1952 میں سوم ناتھ مندر کی تعمیر کے بعد ہوا تھا۔ اور جواہر لال نہرو وزیراعظم تھے۔

جوشی نے مودی راج میں ہندوستان کے پھر سے وشو گرو بننے کی راہ پر چلنے کے دعووں کو بھی نظر انداز کیا اور کہا کہ ہندوستان تقریباً 150 سال بعد وشو گرو بن جائے گا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو دیے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ کورٹ کے فیصلے کے بعد ہی حکومت رام مندر کی تعمیر کے بارے میں کوئی فیصلہ لے گی۔

غور طلب ہے کہ بھیا جی جوشی اس سے پہلے مندر کی تعمیر کو لے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سینئر رہنما سریش’بھیاجی’جوشی نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے اپنے وعدے کو پورا نہیں کرنے کو لےکر  بی جے پی کونشانہ بناتے ہوئے مرکزی حکومت سے رام مندرکی  تعمیر کے لئے قانون بنانے کی مانگ کی تھی۔

رام لیلا میدان میں وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی)کی ایک ریلی میں بولتے ہوئے آر ایس ایس کے جنرل سکریٹری نے کہا تھا کہ ، ‘جو آج اقتدار میں ہیں، انہوں نے رام مندر بنانے کا وعدہ کیا تھا۔ ان کو لوگوں کی بات سننی چاہیے اور ایودھیا میں رام مندر کی مانگ کو پورا کرنا چاہیے۔ وہ لوگ جذبات سے واقف ہیں۔ ‘بی جے پی کا نام لئے بغیر انہوں نے کہا تھا ، ‘ ہم اس کے لئے بھیک نہیں مانگ رہے ہیں۔ ہم اپنے جذبے کا اظہار کر رہے ہیں۔ ملک ‘رام راجیہ’چاہتا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا