English   /   Kannada   /   Nawayathi

مردہ پائے گئے بندروں میں کے ایف ڈی وائرس کی ہوئی تصدیق 

share with us

منگلوو 17؍ جنوری 2019(فکروخبرنیوز) کنداپور میں مردہ پائے گئے بندروں میں کے ایف ڈی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جو وائرل ڈائگنوسٹک لیباریٹری شیموگہ میں جانچ کے لیے بھیجے گئے تھے۔ لیباریٹری نے اس سلسلہ میں اڈپی انتظامیہ کو ایک رپورٹ بھی سونپی ہے ۔ 
ڈاکٹر پرشانت بھٹ کا کہنا ہے کہ جانچ کے لیے نمونے سداپورا ، ہوساانگڈی ، شیرور ، بیندور ، کنڈلور ، بیلوے ، برہماور اور ہرجانا میں پائے گئے مردہ بندروں سے لیے گئے تھے جس کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔ 
بخار کی شکایت کرنے والوں کو قریبی اسپتال میں داخل کیا گیا ، اس کے ساتھ ساتھ بندر بخار کی تاریخ رکھنے والے علاقوں کے لوگوں کے خون کے نمونے جانچ کے لیے لیے گئے ہیں ، جنگلوں سے گذرنے والے افراد سے حفاظتی کپڑے پہننے کی گذارش کی ہے کہ تاکہ وائرس کا اثرات سے محفوظ رہ سکیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا