English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب کو جرمن ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی برقرار رہے گی

share with us

برلن:17؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)جرمن حکومت کے ایک فیصلے کے مطابق خلیجی بادشاہت سعودی عرب کو جرمنی کی طرف سے ہتھیاروں کی فراہمی پر آئندہ بھی پابندی رہے گی۔ یہ پابندی سعودی صحافی جمال خاشقجی کے استنبول میں ہولناک قتل کے بعد لگائی گئی تھی۔

برلن حکومت کی طرف سے سعودی عرب کو جرمن ہتھیاروں اور عسکری ساز و سامان کی فروخت اور ترسیل پر یہ پابندی گزشتہ برس دو اکتوبر کو ترکی کے شہر استنبول کے سعودی قونصل خانے میں ریاض حکومت کے ناقد سعودی صحافی اور امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے کالم نگار جمال خاشقجی کے اس قتل کے بعد عائد کی گئی تھی، جس کی دنیا بھر میں شدید مذمت کی گئی تھی۔

شروع میں جرمنی نے سعودی عرب کو جرمن ساختہ اسلحہ جات کی ترسیل پر یہ پابندی دو ماہ کے لیے لگائی تھی، جس میں اب وفاقی جرمن حکومت نے اپنے ایک فیصلے کے تحت مزید توسیع کر دی ہے۔

اس بارے میں برلن میں جرمن وزارت اقتصادیات کی ایک خاتون ترجمان نے بتایا کہ جرمنی آئندہ بھی ملکی اسلحہ ساز اداروں کو ریاض کو کسی بھی قسم کے ہتھیاروں کی فروخت یا ترسیل کی اجازت نہیں دے گا۔ ساتھ ہی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ فی الحال یہ واضح نہیں کہ ریاض کے خلاف جرمنی کی یہ پابندی کب تک جاری رہے گی۔

برلن میں وفاقی وزارت اقتصادیات کے اس بیان سے قبل جرمنی میں آر این ڈی نامی ایک میڈیا ادارے نے چانسلر انگیلا میرکل کی حکومت کے قریبی ذارئع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ برلن میں ایک سے زائد متعلقہ وفاقی وزارتوں نے ہتھیار سازی کی جرمن صنعت کے ساتھ اتفاق رائے سے یہ طے کر لیا ہے کہ سعودی عرب کو فی الحال اس سال مارچ کے آغاز تک کوئی ہتھیار مہیا نہیں کیے جائیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا