English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی صدر کی غلط انگریزی جگ ہنسائی کا سبب بن گئی

share with us

واشنگٹن:17؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنی ٹویٹ میں غلط انگریزی لکھنے پر سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گئے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے متنازع بیانات اور منفی پالیسیوں کے باعث خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں تاہم اس بار شیخی بگھارنے کی ناکام کوشش میں جگ ہنسائی کا سبب بن گئے۔ امریکی صدر کی حکومتی شٹ ڈاؤن کو کیش کرانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں اپنی جیب سے ایک یونیورسٹی فٹ بال ٹیم کے لیے دعوت کے اہتمام کی روداد بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ’حکومتی شٹ ڈاؤن کی وجہ سے کھلاڑیوں کے طعام کے اخراجات میں نے خود برداشت کیے اور ایک ہزار برگر منگوائے‘۔تاہم اپنی ٹویٹ میں امریکی صدر نے برگر کنگ کی ایک پروڈکٹ ’ہیم برگر‘ کو Hamberder لکھ دیا جس پر صارفین نے امریکی صدر کا خوب مذاق اُڑایا اور برگر کنگ کی جانب سے بھی جوابی مزاحیہ ٹویٹ کی گئی۔ بعد ازاں امریکی صدر نے اپنی ٹویٹ میں ہجے کی غلطی کو درست کردیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا