English   /   Kannada   /   Nawayathi

عمان حکومت دفاع قبلہ اول کی اپنی ذمہ داریاں پوری کرے،اردنی ٹریڈ یونینز

share with us


اسرائیلی حکومت اور ریاست کی پوری مشینری نے قبلہ اول کو یرغمال بنا کر یہودیانے کے لیے دن رات سازشیں جاری رکھی ہوئی ہیں،بیان


عمان:17؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)اردن کی پیشہ ور تنظیموں اور ٹریڈ یونینز کی جانب سے قبلہ اول کے خلاف اسرائیلی سازشوں کو کی روک تھام کے لیے حکومت سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے پر زور دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عمان کی ٹریڈ یونینز کی جانب سے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اردنی حکومت قبلہ اول کے دفاع اور صہیونی ریاست کی جارحیت کی روک تھام کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت اور ریاست کی پوری مشینری نے قبلہ اول کو یرغمال بنانیاور اسے یہودیانے کے لیے دن رات سازشیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ اردنی حکومت القدس کے مقدس مقامات اور مسجد اقصی کے سرپرست کی حیثیت سے قبلہ اول کے دفاع کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔اردنی ٹریڈ یونینز نے کہا ہے کہ حکومت کو دیگر عرب ممالک اور عالم اسلام کو متحد کرکے قبلہ اول کے دفاع کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔اردنی ٹریڈ یونینز کے چیئرمین عبدالھادی الفلاحات نے کہا ہے کہ گذشتہ روز جو کچھ ہوا وہ قبلہ اول پرصہیونیوں کی کھلی جارحیت اور قب الصخر میں داخل ہونے کی کوشش کو مذہبی اشتعال انگیزی کی مجرمانہ کوشش قراردیا۔خیال رہے کہ گذشتہ سوموار کو اسرائیلی پولیس کے اہلکاروں نے قب الصخرہ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی کوشش کی تھی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا