English   /   Kannada   /   Nawayathi

اماراتی فضائی کمپنی کا شام کے لیے فلائیٹ آپریشن کی بحالی پرغور

share with us

دبئی:17؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)متحدہ عرب امارات کی ایک فضائی کمپنی ’’فلائی دبئی‘‘نے کہا ہے کہ کمپنی شام کے لیے کمرشل پروازوں کی بحالی کے حوالے سے جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے احکامات کی منتظر ہے۔کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام کی طرف سے اجازت ملنے کے بعد فلائی دبئی شام کے لیے اپنی پروازوں کو بحال کرنے کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شام کے ساتھ فضائی رابطوں کی بحالی کے امکانات بڑھ رہے ہیں۔ توقع ہے کہ عنقریب فلائی دبئی دمشق کے لیے اپنا فلائیٹ آپریشن دوبارہ شروع کر دے۔خیال رہے کہ شام میں 2011 کو حکومت کے خلاف شروع ہونے والی عوامی بغاوت کے بعد فلائی دبئی نے دمشق کے ساتھ اپنا فلائیٹ آپریشن روک دیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا