English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران میں قید اٹھارہ افراد کی رہائی کے بعد کنیرا مسلم خلیج کونسل کےذمہ داروں کے ساتھ خصوصی نشست

share with us

تمام ماہی گیروں کے لئے کنیرا مسلم خلیج کونسل کے توسط سے وطن واپسی کےلئے( Air ticket ) سفری اخراجات کا دیا تحفہ

بھٹکل /دبئی 17؍ جنوری 2019(فکروخبر نیوز) ایرانی حدود میں داخل ہونے کے الزام میں حراست میں لیے گئے اٹھارہ ماہی گیروں کی رہائی کے بعد  ڈاکٹر سید خلیل الرحمن صاحب کی طرف سے انہیں ایک عشائیہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست انہی کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی ۔

اس موقع پر سب سے پہلے محترم جناب ڈاکٹر سید خلیل الرحمن صاحب نے ماہی گیروں کی رھائی پر اللہ پاک کا شکریہ ادا کیا اور فرمایا کہ آپ کی رہائی میں متحدہ عرب امارات کے ہندوستانی سفیر ویپل نیز کرناٹک NRI فورم کے صدر پروین شیٹی، کینرا مسلم خلیج کونسل کے جنرل سیکرٹری ابومحمد مختصر صاحب نے خصوصی دلچسپی لی ہے-

ان کے بعد کینرا کونسل کے صدر جناب عبدالقادر باشاہ رکن الدین صاحب نے کونسل کے قیام کے مقاصد بیان کرتے ہوئے کہاکہ خلیج میں قائم کینرا حلقہ کی مسلم جماعتوں میں باہمی ربط اور تعاون نیز خدمت خلق کو فروغ دینا ہے ساحلی پٹی سے تعلق رکھنے والے ہمارے بھائیوں کی یہ متحدہ کونسل ہے جس میں برادری کے مسائل حل کرنے کی کوششیں کی جاتی ہے ۔
انہو ں نے کہا کہ کوشش کرنا ہمارا کام ہے اور کامیابی سے ہمکنار کرنا اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے۔ برادری کے اندر اتحاد واتفاق قائم رکھتے ہوئے انسانیت کی خدمت کرنا ایک دوسرے کو ابھارنا ہمارے اہم ترین مقاصد ہیں -
ان کے بعد کونسل کے سکریٹری جنرل جناب ابومحمد صاحب مختصر نے ایران میں قید ہمارے بھائیوں کی رہائی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم سے جہاں تک ہوسکا ہمارے بھائیوں کو وہاں سے واپس لانے کی کوشش کی اور جس جس سے بھی اس سلسلہ میں ملاقات کرنی تھی ہم نے ملاقات کی اور الحمدللہ ہماری کوششیں رنگ لائیں اور ہمارے تمام بھائی رھا ہوکر آج ہمارے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ کونسل نے اپنے مقاصد کے حصول کے لئے ربط باہمی تعلیم صحت خدمت خلق کو فروغ دینے ایک دوسرے کے دکھ درد کو ہمیشہ سمجھنے کی کوشش کی ہے اور اس سلسلہ میں جو بھی ہوسکتا ہے وہ کرتے رہے گے ۔ اورآئندہ بھی تعاون جاری رکھنے کی یقین دہائی بھی کرائی۔ 
ان کے بعد ناخدا مسلم کیمونیٹی دبئی اور ابوظبی کی جانب سے صلاح الدین ابو نے کنیرا مسلم خلیج کونسل نیز ڈاکٹر سید خلیل الرحمن صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل بھی ہمارے ماہی گیر حضرات کو دیگر ممالک اپنے سمندری حدود میں داخل ہونے کے الزام میں حراست میں لے چکے ہیں لیکن ان کی رہائی بہت جلد ہوئی تھی البتہ ایرانی حکام کی جانب سے حراست میں لیے گئے افراد کی نوعیت ہی کچھ اورتھی۔ ڈھائی مہینے گذرنے کے بعد بھی جب ان کی رہائی کی شکلیں سامنے نہیں آئی تو مجبوراًبذریعہ وھاٹس اپ ایران سے ان کا ایک پیغام ناخدا مسلم کیمونیٹی کے نام موصول ہوا جس میں انہوں نے رہائی کے لیے کوششیں کرنے کی درخواست کی تھی۔ کیمونیٹی کے لوگوں نے اپنے طوپر سب سے پہلے مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل سے کوششیں شروع کیں اور امارات میں سب سے پہلے کنیرا مسلم خلیج کونسل کے جنرل سکریٹری جناب ابومحمد مختصر اور اہم رکن جناب ڈاکٹر سید خلیل الرحمن صاحب سے رابطہ کرکے انہیں صورتحال سے آگاہ کیا گیا ۔ انہوں نے فوری طور پر کرناٹکا این آر آئی فورم سے رابطہ کرکے اس سلسلہ میں ہندوستاتی سفارتخانہ سے رابطہ کیا گیا اور ان سے ملاقات کا وقت مانگا گیا۔ رابطہ کے دوسرے ہی روز ان سے ملاقات طئے ہوئی اور ایک وفد جس میں کرناٹکا فورم کے صدر پروین شیٹی، جناب سید خلیل الرحمن صاحب ، جناب ابومحمد مختصر ،جناب حافظ شبیر ڈانگی اور جناب صلاح الدین ابو شامل تھے سفیر ہند سے ملاقات کی اور انہیں ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے مداخلت کرنے کی درخواست کی گئی ۔ سفارتخانہ کی طرف سے ایران کے ہندوستانی سفارتخانے سے رابطہ کرکے رہائی کے لیے کوششیں تیز کردی گئیں اور تمام قانونی چارہ جوئی کے بعد انہیں الحمدللہ رہائی نصیب ہوئی۔ جناب صلاح الدین صاحب نے اس سلسلہ میں کوششیں کرنے والے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا ، خصوصی طور پر کنیرا مسلم خلیج کونسل ،  سید خلیل الرحمن صاحب ، بھٹکل مسلم جماعت دبئی ، مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل ، مرکزی جماعت المسلمین تینگن گنڈی اور مرکزی جماعت المسلمین مرڈیشور اور میڈیا سے جڑے ادارے قابلِ ذکر ہیں۔ نشست کے آخر محمد انیس ڈانگی نے ناخدا مسلم کیمونیٹی دبئی اور ابوظبی کی جانب سے CMKC اورمحترم ڈاکٹر سید خلیل الرحمن صاحب نیز دیگر اداروں و جماعتوں کی خدمت میں شکریہ نامہ پڑھ کر سنایا۔
نشست کی شروعات ناخدامسلم کیمونیٹی کے اہم ذمہ دار جناب حافظ شبیر صاحب کی تلاوتِ کلام پاک سے ہوئی اورمولانا ارشاد علی افریقہ کی دعائیہ کلمات پر یہ نشست اپنے اختتام کو پہنچی۔ نشست میں خصوصی طور پر BMKC کے صدر جناب سی اے زاہد صاحب ، جوکاکو فضل صاحب اور دیگر کینرا کونسل کی ممبر جماعتوں کے ذمہ داران موجود تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا