English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران سے رہا ہونے والے افراد کا پہلا وفد شہر بھٹکل پہنچا 

share with us

تینگن گنڈی کی مرکزی جماعت اور مجلس اصلاح وتنظیم کی جانب سے کیا گیا پرتپاک استقبال 

بھٹکل 16؍ جنوری 2019(فکروخبر نیوز) کچھ ہی روز قبل ہی ایران سے رہا ہونے والے افرادکا پہلا وفد آج بعد نمازِ عشاء بھٹکل پہنچا جس کا مرکزی جماعت المسلمین تینگن گنڈی اور مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کی جانب سے پرتپاک استقبال کرتے ہوئے انہیں مٹھائی کھلائی گئی۔ جیسے ہی آج شام ان کی آمد کی خبر پہنچی تو مذکورہ جماعت اور تنظیم کے ذمہ داروں نے ان کا خیر مقدم کرنے کا فیصلہ کیا ، ذمہ داروں کو ان کا خیر مقدم کرنے کی خوشی کا اندازہ صرف اس بات سے لگایا جاسکتا ہے وقت سے پہلے وہ نور مسجد کے قریب پہنچ گئے او ران کا انتظار کرنے لگے۔ جیسے جیسے وہ بھٹکل سے قریب آرہے تھے ان کی اپنی خوشیوں کے ساتھ وہاں استقبال میں کھڑے لوگوں کی خوشیوں میں اضافہ ہورہا تھا۔ ان کی گاڑی رکتے ہی لوگوں نے انہیں گلے لگایا، ان کے گلے میں پھولوں کے ہار پہنائے او ربخیروعافیت بھٹکل پہنچنے پر اللہ کا شکربجالایا۔ فکروخبر کے مطابق بھٹکل پہنچنے والے افراد کے چہروں سے خوشیوں کے آثار صاف طور پر نظر آرہے تھے اوربرملا ذمہ داروں کا شکریہ ادا کررہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے ان تمام احباب اور ذمہ داروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی رہائی کے لیے کوششیں کی تھیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا