English   /   Kannada   /   Nawayathi

طالبان کی امریکا سے رابطہ کاری ختم کرنے کی دھمکی

share with us


امریکی سفیر کے علاقائی دورے سے مذاکراتی عل کو تقویت حاصل ہونے کا کوئی امکان نہیں،بیان 


واشنگٹن:16؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)افغان طالبان نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ رابطوں کے سلسلے کو ختم کیا جا سکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ شام جاری کیے گئے بیان میں واضح کیا گیا کہ امریکی سفیر کے علاقائی دورے سے مذاکراتی عمل کو تقویت حاصل ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب افغانستان کے لیے مقرر خصوصی امریکی سفیر زلمے خلیل زاد افغان دارالحکومت پہنچے ہوئے ہیں۔ وہ بھارت، متحدہ عرب امارات اور چین کے دورے مکمل کرنے کے بعد کابل پہنچے ہیں۔ خلیل زاد کابل میں قیام کے دوران افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقاتوں میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کے اگلے راؤنڈ پر بات کی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا