English   /   Kannada   /   Nawayathi

چین کا چاند پرپہلی مرتبہ کپاس اْگا نے کا کامیاب تجربہ

share with us


بیج کھاد میں دبا کر ایک ہفتے تک پانی دیاگیا،جس کے بعد اس میں سے اب کونپل نکل آئی ہے،سائنس دان


بیجنگ:16؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)چین نے پہلی مرتبہ چاند پر کپاس اْگا نے کا تجربہ کیا جو کہ کامیاب رہا۔ ابھی تک آلو اور سرسوں کے بیجوں سے کوئی کونپل نہیں نکلی تھی لیکن اب نکل آئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چینی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہ چینی سائنس دانوں نے چاند پرگاڑی میں بھیجنے کے لیے7انچ کا خصوصی کنٹینر تیار کیا کنٹینر میں مٹی، پانی، ہوا اور بیج ڈالے گئے۔چاند پر فصل اْگانے کے لیے کپاس، آلو اور سرسوں کی ایک مخصوص قسم کے بیجوں کا انتخاب کیا۔’’چانگ فور‘‘ سے زمینی مرکز پر موصول ہونے والی تازہ تصویروں میں کپاس کے بیچ سے کونپلیں پھوٹتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔پودا اْگانے سے متعلق تجربے کے لیے پہلے بیج کھاد میں دبا کر ایک ہفتے تک پانی دیاگیا،جس کے بعدیہ دعوی کیا جارہاہے کہ اس میں سے اب کونپل نکل آئی ہے۔سائنسدانوں کی ٹیم کے سربراہ ڑی جنگ ڑن نے کہا کہ چاند کی سطح پر کسی حیاتیاتی نمو کا یہ پہلا تجربہ ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا