English   /   Kannada   /   Nawayathi

50 ملیشیاؤں پر مشتمل امریکی فہرست عراق کے حوالے،سرگرمیاں روکنے کامطالبہ

share with us


عراقی وزیراعظم نے ملیشیاؤں کو غیر مسلح کرنے سے متعلق امریکی مطالبے کی تردید کر دی


واشنگٹن/بغداد:16؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)امریکا نے 50 سے زیادہ ملیشیاؤں کے ناموں پر مشتمل فہرست عراق کے حوالے کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ان تمام تنظیموں کو غیر مسلح کیا جائے اور ان کے اثاثوں کو منجمد کر دیا جائے تاہم عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے اس بات کی تردید کی ہے کہ امریکا نے عراق سے ملیشیاؤں کو غیر مسلح کرنے اور ان کی سرگرمیاں منجمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بغداد میں ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ یہ خالصتا عراق کا معاملہ ہے۔عبدالمہدی نے باور کرایا کہ الحشد الشعبی ملیشیا کی تحلیل کے لیے مہلت کے حوالے سے باتیں درست نہیں ہیں ،انہوں نے یہ بھی کہا کہ عراق میں غیر ملکی فورسز کی تعداد میں اضافے کے حوالے سے مقامی میڈیا میں زیر گردش خبریں بے بنیاد ہیں۔اس سے قبل امریکا نے 50 سے زیادہ ملیشیاؤں کے ناموں پر مشتمل فہرست عراق کے حوالے کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ان تمام تنظیموں کو غیر مسلح کیا جائے اور ان کے اثاثوں کو منجمد کر دیا جائے۔ امریکی ٹی وی کے مطابق عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے جواب دینے کے لیے امریکی حکام سے کچھ وقت طلب کیا ہے۔ان ملیشیاؤں میں نمایاں ترین بدر تنظیم کا عسکری ونگ جس کا سرغنہ ہادی العامری ہے، عراقی حزب اللہ بریگیڈز، ابو فضل العباس بریگیڈز اور عصائب اہل الحق جس کا سرغنہ قیس الخزعلی ہے ، شامل ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا