English   /   Kannada   /   Nawayathi

خطے کی ترقی میں اسرائیل کا غاضبانہ رویہ بڑی رکاوٹ ہے،فلسطینی صدر

share with us


اسرائیل مسلسل فلسطینی ریاستوں پر قبضہ کرکے انہیں نوآبادیات بنا رہا ہے ،محمودعباس کاخطاب 


ریا:16؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)فلسطین کے صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ سے کہا ہے کہ اسرائیل کی فلسطینی علاقوں میں قبضے کی وجہ سے مشرق وسطیٰ میں ترقیاتی امور شدید متاثر ہور ہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق فلسطینی صدر نے اقوام متحدہ سے آزاد فلسطینی ریاست کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہاکہ اسرائیل مسلسل فلسطینی ریاستوں پر قبضہ کرکے انہیں نوآبادیات بنا رہا ہے جس سے ہماری ترقی اور تعاون کرنے کی صلاحیت متاثر ہورہی ہے اور خطے میں لوگوں کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے۔فلسطینی لیڈر نے کہا کہ اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے لیے پرامن حل کا خواہاں ہوں اور فلسطین کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس تسلیم کیا جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیلی ریاست کے ساتھ امن اور سیکیورٹی کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ 6 دسمبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد فلسطین سمیت دنیا بھر کے بیشتر ممالک نے امریکی فیصلے کو عالمی اتفاق رائے کے منافی قرار دیا تھا۔بعدازاں محمود عباس نے ٹرمپ انتظامیہ سے سفارتی تعلقات ختم کرلیے تھے اور قسم اٹھائی تھی کہ امریکی کے کسی بھی امن پروگرام کی مخالفت جاری رکھیں کیونکہ امریکا کا اسرائیل کے لیے جانبدار ہو چکا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا