English   /   Kannada   /   Nawayathi

حماس نے اقوام متحدہ دفتر سے یرغمال بنائے گئے تین اطالوی شہریوں کو رہا کر دیا

share with us

غزہ سٹی:16؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)فلسطینی تنظیم حماس نے غزہ میں اقوام متحدہ کے دفتر سے یرغمال بنائے گئے تین اطالوی شہریوں کو رہا کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اطالوی تین اطالوی سیکیورٹی گارڈ جوکہ اپنے سفیر کا اسرائیل کا دورہ یقینی بنانے کیلئے غزہ پہنچے تھے حماس سیکیورٹی فورسز نے ایک مسلح گاڑی میں انکا پیچا کیا تاہم انہوں نے اقوام متحدہ کے دفتر میں پناہ لے کی جہاں پر حماس سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں یرغمال بنا لیا تھا۔ تاہم اطالوی سفیر کی مداخلت اور حماس سربراہ اسماعیل جانب سے بات چیت کے بعد تنظیم کے سیکیورٹی افسران نے انکی شناخت کی اور دو روز بعد انہیں چھوڑ دیا حماس سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان افراد کو اسرائیلی ایجنٹ ہونے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھاْ۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا