English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمن، العند اڈے پر حملے میں ملوّث سینئر فوجی افسر سمیت حوثی باغیوں کا سیل پکڑا گیا

share with us


سیل عدن ، لحج اور دوسرے آزاد کرائے گئے علاقوں میں تخریب کاری اور تشدد کی کارروائیوں میں ملوث تھا،وزیرداخلہ


صنعاء :16؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)یمن کی وزارتِ داخلہ نے حوثی ملیشیا کے دہشت گردی کے ایک سیل کے ارکان کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ گرفتار افراد میں یمنی فوج کا ایک اعلیٰ افسر بھی شامل ہے۔یہ سیل صوبہ لحج میں واقع العند میں یمنی فوج کے اڈے پر ایک پریڈ کے دوران میں ڈرون حملے میں ملوّث تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن کے نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ احمد المصری اور صوبہ لحج میں سکیورٹی کے سربراہ بریگڈئیر جنرل صالح السید نے ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں اس سیل کی گرفتاری کی اطلاع دی ۔وزارتِ داخلہ کے بیان کے مطابق حوثیوں کا دہشت گردی کا یہ سیل عدن ، لحج اور دوسرے آزاد کرائے گئے علاقوں میں تخریب کاری اور تشدد کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔ وزارت داخلہ نے گرفتار اعلیٰ فوجی افسر کا نام نہیں بتایا ہے۔البتہ اس کا کہنا تھا کہ وہ فوجی پریڈ پر ڈرون حملے سے 15 منٹ قبل وہاں سے اٹھ کر چلا گیا تھا۔احمد المصری نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ حوثی ملیشیا کے اس سیل کے ارکان کو عدن سے شمال میں واقع صوبہ لحج میں گذشتہ چند روز کے دوران میں گرفتار کیا گیا ہے۔انھوں نے تفتیش کے دوران میں عدن میں سکیورٹی اور فوجی حکام پر قاتلانہ حملوں اور بم حملو ں میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ۔گرفتار حوثی دہشت گردوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ انھیں دارالحکومت صنعاء4 اور ضامر میں حوثی عسکری ماہرین نے تربیت دی تھی اور انھیں یمنی فوج کے کنٹرول والے علاقوں میں قاتلانہ حملوں اور بم حملوں کے لیے بھیجا گیا تھا۔یمنی وزیر داخلہ نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ اس سیل کے ارکان العند کے فوجی ہوائی اڈے پر ڈرون حملے میں ملوّث تھے۔ اس حملے کے نتیجے میں یمنی فوج کے متعدد اعلیٰ افسر اور فوجی جاں بحق اور زخمی ہوگئے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا