English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمن میں اتحادی لڑاکا جہازوں کی بمباری، القاعدہ کے دسیوں جنگجو ہلاک

share with us


اپاچی ہیلی کاپٹروں اور لڑاکا طیاروں نے جنوبی یمن میں القاعدہ کے اہم ٹھکانوں کو نشاہ بنایا،ذرائع 


صنعاء :16؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)یمن کی آئینی حکومت کی رٹ بحالی میں مددگار عرب اتحاد میں شامل لڑاکا طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے یمن کی ابین گورنیٹ میں القاعدہ کے ٹھکانوں پر پیشگی فضائی حملے کئے ۔ ان حملوں کی منصوبہ بندی انتہائی خفیہ رکھی گئی۔حملوں کا نشانہ بننے والے شدت پسندوں کے لئے یہ بمباری انتہائی حیران کن تھی۔امریکی ٹی وی کے مطابق عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے یمن کی مودیہ ڈائریکٹوریٹ کے علاقے عومران میں انتہا پسند تنظیم القاعدہ کے کیمپ کو نشانہ بنایا۔حملوں میں عومران کے القاعدہ کیمپ میں تنظیم کی قیادت سمیت دسیوں جنگجووں کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔ انہی ذرائع کا یہ بھی کہنا تھاکہ اپاچی ہیلی کاپٹروں اور لڑاکا طیاروں نے جنوبی یمن میں القاعدہ کے اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔یاد رہے القاعدہ نے حالیہ چند دنوں میں ان علاقوں میں سرگرمیاں دکھانا شروع کر دیں تھیں جنہیں یمن کی سرکاری فوج نے آزاد کرایا تھا۔ تاہم القاعدہ نے حوثیوں کے ساتھ مل کر واگذار کرائے گئے ان علاقوں کا سکون تہہ وبالا کرنا شروع کر رکھا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا