English   /   Kannada   /   Nawayathi

سیکیورٹی کونسل فلسطین میں یہودی آباد کار منصوبے رکوائے، سعودی عرب

share with us


سعودی کابینہ کا اجلاس، شاہ سلمان نے امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات اورمذاکرات سے تفصیلی آگاہ کیا 


ریاض:16؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کی کابینہ نے اجلاس میں فلسطینیوں کے خلاف قابض اسرائیلی حکام کے بڑھتے ہوئے حملوں، یہودی آباد منصوبوں میں اضافہ اور فلسطینیوں کی مزید اراضی ہتھیانے جیسی کارروائیوں پر غور کیاہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مملکت کی کابینہ نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل سے صورتحال کا نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر مقبوضہ فلسطین میں یہودی آباد کاری کے منصوبوں پر روک لگائی جائے۔دارلحکومت الریاض کے الیمامہ پیلس میں ہونے والے کابینہ کے اجلاس کی صدارت خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کی۔اجلاس کے آغاز میں شاہ سلمان نے کابینہ کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے اپنی ملاقات میں کئے جانے والے فیصلوں اور دونوں دوست ملکوں کے درمیان پائے جانے والے تاریخی تعلقات کی بابت آگاہ کیا۔ مشرق وسطیٰ کی تازہ صورت حال بھی کابینہ کے اجلاس میں زیر بحث آئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا