English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترکی شمالی شام میں سیف زون بنائے گا،طیب ایردوآن

share with us


زون کی تعمیر سے دہشت گرد دور ہوں گے، شہریوں کا تحفظ اور مہاجرین کی روانی کو روک دیا جائے گا،خطاب 


انقرہ:16؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ ان کی فوج شام کے شمالی علاقے میں 30 کلومیٹر طویل محفوظ زون تعمیر کرے گی جس کے لیے امریکا اور دیگر اتحادیوں سے مالی تعاون درکار ہوگا۔عرب ٹی وی کے مطابق ایردوآن کی جانب سے یہ بیان اس وقت آیا ہے جب جنگ زدہ شام کے لیے اقوام متحدہ کے نئے نمائندے دمشق کے پہلے دورے پر موجود ہیں جنہوں نے رواں ماہ ہی عہدہ سنبھالا تھا۔طیب ایردوآن نے پارلیمنٹ میں حکمران جماعت کے اراکین سے خطاب میں کہا کہ زون کی تعمیر سے دہشت گرد دور ہوں گے، شہریوں کا تحفظ اور مہاجرین کی روانی کو روک دیا جائے گا۔قبل ازیں طیب ایردوآن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا اور دونوں رہنماؤں نے معاملے پر تبادلہ خیال کیا تھا جس کا مقصد امریکی صدر کے ترکی کے حوالے سے متنازع ٹویٹ کے بعد پیدا صورت حال کو ٹھیک کرنا تھا۔صدرٹرمپ نے دو روز قبل ترکی کو مخاطب کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ انقرہ کو شام میں امریکی حمایت یافتہ کرد فورسز کو کوئی نقصان نہیں پہنچانا چاہیے۔ایردوآن نے ٹیلی فونک گفتگو کے بارے میں کہا کہ دونوں رہنما تاریخی اہمیت کو سمجھنے پر متفق ہوگئے ہیں۔خیال رہے کہ شام میں سات برس سے جاری جنگ میں اب تک کم ازکم 5 لاکھ افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں اور اس کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی ماضی میں کی گئی کئی کوششیں ناکام ہوچکی ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا