English   /   Kannada   /   Nawayathi

زمبابوے میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مظاہرے، کئی افراد ہلاک،200 گرفتار

share with us


ہرارے۔:15؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)زمبابوے میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مظاہروں میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ ہرارے حکام نے بتایا کہ احتجاج کے دوران کئی پولیس اہلکاروں سمیت مظاہرین کی ایک بڑی تعداد زخمی بھی ہوئی ہے۔ تاہم اس بیان میں ہلاکتوں کی تعداد نہیں بتائی گئی۔ مقامی ذرائع کے مطابق دارالحکومت اور ملک کے دوسرے بڑے شہر بلاوایو میں مظاہرین نے ناکہ بندی کی اور دکانیں لوٹیں۔ اس دوران کم از کم دو سو افراد کو گرفتار کیا گیا۔ زمبابوے میں اتوار کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دوگنا اضافہ کر دیا گیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا