English   /   Kannada   /   Nawayathi

سویڈن معاہدے کو ایک ماہ گزر گیا اور کچھ حاصل نہیں ہوا، یمنی حکومت

share with us


حوثیوں کی خلاف ورزیوں کی تفصیلی رپورٹ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کو بھیجیں گے،یمنی وزیرخارجہ


صنعاء:15؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)یمن کے وزیر خارجہ خالد الیمانی نے کہاہے کہ سویڈن معاہدے کو ایک ماہ گزر جانے کے باوجود کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی، بندرگاہوں اور کسی بھی جگہ سے حوثی ملیشیا کا انخلا نہیں ہوا اور اعتماد سازی کے اقدامات پر موافقت نہیں ہو سکی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق الیمانی نے بتایاکہ یمنی، سعودی اور اماراتی مشن حوثیوں کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے ایک تفصیلی رپورٹ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کو بھیجیں گے۔الیمانی کا کہنا تھا کہ حوثیوں کے ساتھ جنگوں کے آغاز کے بعد سے اب تک مجموعی طور پر 75 معاہدے طے پا چکے ہیں۔ تاہم حوثیوں نے ان میں سے کسی پر عمل درآمد نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یمن آج بین الاقوامی نگرانی کے تحت ہے۔ الیمانی نے مبصر مشن کے سربراہ جنرل کائمرٹ کی ذمے داری کو مشکل قرار دیا کیوں کہ وہ ایسے گروہوں سے نمٹ رہے ہیں جو نہ تو بین الاقوامی قانون کا احترام کرتے ہیں اور نہ کسی معاہدے کا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا