English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمنی فوج نے 10 روز میں حوثیوں کے چھ ڈرون مار گرائے

share with us


ایرانی حمایت یافتہ حوثی ڈرون طیارے مذموم جنگی مقاصد کے لیے استعمال کررہے ہیں،یمنی فوج 


صنعاء:15؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)یمن کی سرکاری فوج نے گذشتہ 10 دنوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں حوثی باغیوں کے6 ڈرون طیاریمار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغی ایران کے تیارکردہ ڈرون طیارے مذموم جنگی مقاصد کے لیے استعمال کررہے ہیں،ان ڈرون طیاروں دھماکہ خیز مواد باندھ ک انہیں سرکاری فوج اور حکومتی تنصیبات پر حملوں کے لیے چھوڑا جاتا ہے۔ یمن کی سرکاری فوج نے شمالی گورنری صعدی کے باقم ڈاریکٹوریٹ کی فضاء میں مار گرایا۔ اس ڈرون کی مدد سے میسرہ محاذ کو نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی گئی تھی۔اسی روز یمن کی سرکاری فوج نے صعدہ گورنری کے مغربی علاقے مران میں ایک ہفتے کے دوران تیسرا ڈرون مار گرایا گیا، گذشتہ سوموار کو یمن کی سرکاری فوج نے الجوف گورنریی کے مغرب میں المصلوب محاذ پر حوثیوں کا بغیر پائلٹ ڈرون مار گرایا تھا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا