English   /   Kannada   /   Nawayathi

مظاہرین کے مطالبے پر حکومت نہیں بدلیں گے،سوڈانی صدرعمر البشیر

share with us


ہمارے درمیان حکومت کی تبدیلی کے لیے حد فاصل 2020ء کے صدارتی انتخابات ہیں،خطاب


خرطوم :15؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)سوڈان کے صدر عمر البشیر نے کہا ہے کہ مظاہروں کی وجہ سے حکومت تبدیل نہیں کی جائے گی۔عرب ٹی وی کے مطابق مغربی صربی دارفر میں اپنے حامیوں کے ایک اجتماع سے خطاب میں صدر البشیر کا کہنا تھا کہ عوام کو پرامن مظاہروں کا حق ہے مگر مظاہروں کی آڑ میں تخریب کاری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مظاہروں کی وجہ سے حکومت تبدیل نہیں کی جائے گی۔ عوامی اجتماع سے خطاب میں صدر عمر البشیر نے کہا کہ حکومت مظاہروں سے نہیں بلکہ ووٹ سے بدلے گی۔ ہمارے درمیان حکومت کی تبدیلی کے لیے حد فاصل 2020ء کے صدارتی انتخابات ہیں۔انہوں نے کہا کہ سوڈانی قوم کے دشمن بہت ہیں جو سوڈان میں امن استحکام نہیں چاہتے۔ ہم ان دشمنوں کو اپنے وطن میں تخریب کاری،املاک کی لوٹ مار اور جلاؤ گھیراؤ کی اجازت نہیں دیں گے۔سوڈانی حکام کے مطابق ملک بھرمیں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے دوران اب تک 24 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ ہلاکتوں کی تعداد 40 سے زائد بیان کرتی ہے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔درایں اثناء سوڈان کے مختلف شہروں میں مظاہرے بدستور جاری ہیں گذشتہ روز تین شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا