English   /   Kannada   /   Nawayathi

حزب اللہ وینزویلا میں سونے کی کانوں کو کنٹرول کررہی ہے، سیاست دان کا انکشاف

share with us


حاصل رقوم ایک رجیم کے آلہ کار کے طور پر دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے استعمال کررہی ہے،گفتگو


کراکس:15؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)وینزویلا کے حزب اختلاف کے ایک سیاست دان نے انکشاف کیا ہے کہ لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے ان کے ملک میں وارے نیارے ہیں اور وہ سونے کی کانوں کو کنٹرول کررہی ہے۔رکن پارلیمان امریکو ڈی گریزیا نے ہسپانوی اخبار کو انٹرویو میں صدر نیکو لس مادورو کے کان کنی کے منصوبے اوری نوکو مائننگ کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔اس کے تحت وینزویلا کی ناقابل تجدید دھاتوں اور معدنی وسائل کو نکالا جا رہا ہے۔وینزویلا میں دنیا میں سونے کے سب سے زیادہ ذخائر پائے جاتے ہیں۔ وہ سونے کے علاوہ دوسری قیمتی دھاتوں ، ہیروں سمیت معدنی وسائل سے مالامال ہے۔ڈی گریزیا کا کہنا تھا کہ حزب اللہ اور کولمبیا میں جاری مسلح تنازع میں ملوث مارکسسٹ مسلح گروپ نیشنل لبریشن آرمی وینزویلا میں سونا نکالنے کے بڑ ے منصوبے پر کام کررہے ہیں۔انھوں نے انکشاف کیا کہ حزب اللہ کا متعدد خصوصی کانوں پر کنٹرول ہے اور ان سے حاصل ہونے والی رقوم کو وہ ایک رجیم کے آلہ کار کے طور پر دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے استعمال کررہی ہے۔ان کا اشارہ ایران کی جانب تھا جو حزب اللہ کو مختلف ممالک میں اپنی بغل بچہ اور آلہ کار مسلح تنظیم کے طور پرا ستعمال کررہا ہے۔ڈی گریزیا نے کہا کہ صدر مادورو کا کان کنی کا منصوبہ دراصل روسی ، ترک اور چینی مذاکرات کاروں کو مطمئن کرنے اور ان سے نقد رقوم کی وصولی کے لیے تھا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا