English   /   Kannada   /   Nawayathi

یورپ کے کئی ملکوں میں 30 سال کی شدیدترین فباری،ہلاکتیں بڑھ کر40ہوگئیں 

share with us


زمینی راستے بند ہوگئے، سیاحوں کاآپس میں رابطہ کٹ کر رہ گیا، آئندہ 24گھنٹے کے دوران مزیدایک میٹر برفباری متوقع


برسلز:15؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)یورپ کے کئی ملکوں میں تیس سال کی بدترین برفباری کے باعث مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 40 ہوگئی۔غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق سوئٹزرلینڈ، جرمنی، آسٹریا اور فرانس کے پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری کے باعث تودے گرنے کے خطرات بڑھ گئے ، ایلپس کے پہاڑی سلسلے کے بیشتر حصوں میں بیس سال کے دوران محض دوسری بار خطرے کا لیول انتہائی درجے تک بڑھا دیا گیا ۔بعض علاقوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران دس فٹ تک برفباری ہوئی، سوئٹزرلینڈ میں ڈیووس اور چند دیگر شہروں کے زمینی راستے بند ہوگئے، سیاحوں سمیت تقریباً بائیس سو افراد کا رابطہ کٹ کر رہ گیا۔گزشتہ روز فرانس میں برفانی تودوں سے بچاوکے اقدامات کے دوران دو اہل کار ہلاک ہوگئے جبکہ جرمنی میں ہوٹل پر تودا آگراتھا، ریسکیو ورکرز نے ہوٹل میں مقیم افراد کو بحفاظت نکالا۔سرحدی علاقے برگ ٹیس گاڈن میں نو نو فٹ تک برف کے انبار لگے ہیں، آئندہ 24گھنٹے کے دوران ایک میٹر برفباری متوقع ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا