English   /   Kannada   /   Nawayathi

چینی عدالت نے منشیات اسمگلر کوسنائی سخت سزا، ہوگی پھانسی

share with us


چینی عدالت نے رابرٹ لوئیڈ شیلین برگ کی بے گناہی کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے پھانسی سنادی


بیجنگ:15؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)چین کی عدالت نے منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں کینیڈا کے شہری کی 15 سال قید کی سزا کو پھانسی میں تبدیل کردیا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے لائیوننگ صوبے کی عدالت نے کینیڈا کے 36 سالہ شہری رابرٹ لوئیڈ شیلین برگ کی بے گناہی کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے جرم میں پھانسی کی سزا سنادی۔رابرٹ شیلن برگ کو پھانسی کی سزا سنائے جانے کے بعد کینیڈا اور چین کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید اضافے کا امکان ہے۔خیال رہے کہ شیلن برگ کو نومبر 2018 میں 15 برس قید اور ایک لاکھ 50 ہزار یوآن (22 ہزار ڈالر) جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔تاہم لائیوننگ صوبے کی ہائی کورٹ نے دسمبر میں حکم جاری کیا کہ شیلن برگ کے جرائم کی نوعیت کے حساب سے ان کی سزا بہت کم ہے۔رابرٹ شیلن برگ نے فیصلہ آنے سے قبل اپنے حتمی بیان میں کہا تھا کہ میں منشیات کا اسمگلر نہیں ہوں، میں چین میں سیاحت کے لیے آیا تھا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ دسمبر 2014 میں گرفتار کیے گئے رابرٹ شیلن برگ نے بین الاقوامی منشیات کی اسمگلنگ میں اہم کردار ادا کیا تھا۔فیصلے کے وقت کمرہ عدالت کھچا کھچ بھرا ہوا تھا جس میں کیینڈا کے سفارت خانے کے حکام اور 3 غیر ملکی صحافی بھی شامل تھے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت ملزم کی وضاحت اور دفاعی بیان کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے، کیونکہ یہ حقائق کے منافی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سنڈٰیکیٹ سے منشیات نہ صرف چین میں پھیلی بلکہ یہ مسئلہ سرحد پار بھی پھیلا، یہ انسانی صحت اور ممالک کے استحکام کے لیے نقصان دہ ہے۔کینیڈا کے وزیراعظم جسٹس ٹروڈو نے شیلن برگ سے متعلق شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین نے من مانی کرتے ہوئے کینیڈین شہری کو سزائے موت سنائی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا