English   /   Kannada   /   Nawayathi

دو ارکان اسمبلی نے کانگریس جے ڈی ایس سے الگ ہونے کا لیا فیصلہ ، گورنر کو لکھا خط

share with us

بنگلور:15؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)کرناٹک کے دو آزاد ارکان اسمبلی نے کانگریس۔ جے ڈی ایس کی اتحادی حکومت سے اپنی حمایت واپس لے لی ہے۔ حمایت واپس لینے والے ارکان اسمبلی کے نام ایچ ناگیش اور آر شنکر ہیں۔ ایچ ناگیش ملاباگلو سیٹ سے آزاد امیدوار ہیں، تو وہیں آر شنکر رینےبینور اسمبلی سیٹ سے کے پی جے پی کے ایم ایل اے ہیں۔ بتا دیں کہ وہ اسمبلی میں کے پی جے پی کے واحد ایم ایل اے ہیں۔

دونوں ارکان اسمبلی نے کرناٹک کے گورنر بنواری لال پروہت کو خط لکھا ہے۔ اس خط میں دونوں نے لکھا ہے کہ وہ جے ڈی ایس اور کانگریس کی گٹھ بندھن حکومت  سے اپنی حمایت فوری طور پر واپس لے رہے ہیں۔ دونوں نے اس سلسلہ میں گورنر سے ضروری قدم اٹھانے کی گزارش کی ہے۔

اس معاملہ میں کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ جی پرمیشور نے کہا کہ ’’ ہم مسلسل کہہ رہے ہیں کہ بی جے پی ہمارے ارکان اسمبلی کو عہدے اور پیسے کا لالچ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ لیکن ہماری حکومت کو گرانے کی ان کی ساری کوششیں ناکام ہوں گی‘‘۔

بتا دیں کہ ایک دن پہلے ہی کرناٹک بی جے پی کے ایک لیڈر نے دعویٰ کیا تھا کہ حکومت کے ناراض ارکان اسمبلی پارٹی کے رابطہ میں ہیں اور مکر سنکرانتی کے بعد کرناٹک میں نئی حکومت بنے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا