English   /   Kannada   /   Nawayathi

ریاست میں بی جے پی کا آپریشن کمل ، کانگریس کے تین ایم ایل اے کی ممبئی میں بی جے پی لیڈران کے ساتھ ملاقات

share with us

بنگلور:14؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)کرناٹک میں بی جے پی کیا ایک بار پھر آپریشن کمل کو انجام دینے جا رہی ہے؟ کیا پارٹی یہاں تختہ پلٹ کی کوشش میں جٹ گئی ہے؟ بی جے پی سے منسلک ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کانگریس کے تین ناراض ارکان اسمبلی ان کے ساتھ ہیں۔ بی جے پی لیڈروں کا کہنا ہے کہ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو مکر سنکرانتی کے بعد کرناٹک میں نئی حکومت بنے گی۔ حالانکہ کرناٹک بی جے پی صدر یدی یورپا نے ان خبروں کو افواہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے ارکان اسمبلی کے بی جے پی کے رابطہ میں ہونے کی خبریں محض افواہ ہیں اور ان میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

اس بیچ خبر ہے کہ کانگریس کے تین ارکان اسمبلی ممبئی پہنچ گئے ہیں۔ وہیں، چار دیگر ارکان اسمبلی شام تک وہاں پہنچ جائیں گے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ممبئی پہنچے ارکان اسمبلی اڑوپی اور بیلگاوی ضلع کے ہیں۔ ان کے ساتھ مہاراشٹر بی جے پی کے انچارج تنظیم وی ستیش بھی ہیں۔

کرناٹک میں بی جے پی کے ایک سینئر رکن اسمبلی نے کہا کہ’’ ہائی کمان کو لگتا ہے کہ اگر لوک سبھا انتخابات میں کانگریس۔ جے ڈی ایس ایک ساتھ الیکشن لڑتی ہیں تو بی جے پی کے لئے مشکل کھڑی ہو جائے گی۔ کرناٹک میں زیادہ سے زیادہ سیٹیں جیتنا بیحد ضروری ہے۔ یہ تبھی ممکن ہے جب ریاست میں ہماری اپنی حکومت ہو گی۔ ایک بار اقتدار سے باہر ہونے کے بعد جے ڈی ایس اکیلے الیکشن لڑے گی یا پھر اپنے وجود کے لئے وہ این ڈی اے میں بھی شامل ہو سکتی ہے۔ کانگریس کی خود اعتمادی ٹوٹ جائے گی۔ اس لئے ہمارے لیڈران ایک آخری بار تختہ پلٹ کی کوشش کر رہے ہیں‘‘۔

کرناٹک کے ٹربل شوٹر مانے جانے والے ڈی کے شیوکمار نے اتوار کو کہا تھا کہ ریاست کی مخلوط حکومت کو گرانے کے لئے بی جے پی ’ آپریشن کمل‘ چلا رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس کے تین ارکان اسمبلی ممبئی کے ایک ہوٹل میں بی جے پی کے کچھ لیڈروں کے ساتھ ڈیرا ڈالے ہوئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا