English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسلامی ترقیاتی بینک کی جانب سے فلسطین کے لیے 15 ملین ڈالر مختص

share with us

جدہ:14؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)اسلامی ترقیاتی بینک اور الاقصیٰ انتظامی کمیٹی کی طرف سے فلسطین میں صحت اور تعلیم کے شعنے کے لیے 1 کروڑ 53 لاکھ ڈالر کی رقم مختص کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق الاقصٰی والقدس فنڈ کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز  سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سعودی عرب کے اسلامک عرب فنڈز کے چیئرمین اور وزیر مملکت ناصر قطامی نے شرکت کی جب کہ اجلاس کی صدارت اسلامی ترقیاتی بینک کے چیئرمین انجینیر بن ابراہیم البسام نے کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ناصر القطامی نے کہا کہ صہیونی ریاست کا غاصبانہ قبضے کے خلاف القدس کے باشندوں کو سب سے زیادہ امداد کی ضرورت ہے۔

قطامیی نے مزید کہا کہ الاقصیٰ وا القدس فنڈ کی جانب سے اسلامی ترقیاتی بنک سے فلسطین میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں مالی امداد فراہم کرنے کی درخواست دی تھی تاکہ القدس کے باشندوں کو ثابت قدم رکھنے میں مدد فراہم کی جاسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ سنہ 2000ء کے بعد سے فلسطینی اتھارٹی کو صحت، تعلیم، لوکل گورنمنٹ، تعمیرات اور روزگار کے لیے 1 ارب 38 کروڑ ڈالر کی امداد فراہم کی گئی ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا