English   /   Kannada   /   Nawayathi

انڈونیشیا طیارہ حادثہ،کاک پٹ وائس ریکارڈر مل گیا

share with us


جکارتہ:14؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)انڈونیشیا کے سمندر میں گر کر تباہ ہونے والے لائن ائیر جیٹ کے مسافر طیارے کا 3 ماہ بعد کاک پٹ وائس ریکارڈر مل گیا۔انڈونیشین حکام کے مطابق سمندر میں کاک پٹ وائس ریکارڈر کے ساتھ کچھ انسانی باقیات بھی ملی ہیں۔ذرائع کے مطابق ریکارڈر ملنے کی اطلاع نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی کمیٹی نے وزارت کو دی۔واضح رہے کہ 29 اکتوبر کو انڈونیشین ائیر لائن کا مسافر طیارہ جکارتہ سے ٹیک آف کے کچھ دیر بعد ہی جاوا کے سمندر میں جا گرا تھا جس کے باعث حادثے میں طیارے میں سوار تمام 189 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا