English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکہ کی ترکوں کو دھمکی ِکردوں پر حملہ کیا تو معاشی طور پر کریں گے تباہ

share with us


امریکہ دولت اسلامیہ کے باقی جنگجوؤں کو ایک قریبی موجود ٹھکانے سے نشانہ بنائے گا،امریکی صدرکے ٹوئٹس


نیو یارک :14؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے شام سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد وہاں موجود کرد افواج پر حملے کی کوشش کی تو وہ اسے معاشی طور پر تباہ کر دیں گے۔ ٹوئٹر پر اپنے دو پیغامات میں صدر ٹرمپ نے کہا وہ یہ بھی نہیں چاہتے کہ کرد ترکوں کو اشتعال دلائیں۔امریکی صدر نے فوجیوں کے انخلا کے فیصلے کا دفاع کیا اور کہا دولتِ اسلامیہ کے باقی جنگجوؤں کو ایک قریبی موجودہ ٹھکانے سے نشانہ بنایا جائے گا۔انھوں نے یہ نھیں بتایا کہ اگر ترکی نے پیشمرگاہ فورس کو نشانہ بنایا تو اس کی معیشت کیسے متاثر ہوں گی تاہم انھوں نے 20 میل طویل ایک حفاظتی زون کے قیام کی بات ضرور کی ترک صدر رجب طیب اردگان اس گروپ کی امریکی حمایت پر اپنے غصے کا کھلے عام اظہار کر چکے ہیں صدر ٹرمپ کے حالیہ بیان کے بعد ایک مرتبہ پھر ان کے شام سے امریکی فوج کے انخلا کے اچانک فیصلے پر مزید تنقید بھی ہوئی ہے۔سعودی عرب کے شاہی خاندان کے سینیئر رکن شہزادہ ترکی الفیصل نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے منفی اثر مرتب ہوگا، اور ایران، روس اور صدر بشار الاسد کے اقتدار کو مزید تقویت ملے گی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دسمبر میں اعلان کیا تھا کہ اب شام سے امریکی فوجوں کی واپسی کا وقت آگیا ہے۔ترکی الفیصل کا کہنا تھا کہ عالمی برادری شامی لوگوں کو نظرانداز کرنے پر شرمسار ہے اور امریکی فوجوں کے انخلا سے حالات مزید خراب ہو جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ میرے نقط نظر سے امریکی اقدامات سے کوئی حل تلاش کرنے کے بجائے مزید پیچیدگی پیدا ہوگی اور شام میں نہ صرف ایرانیوں کی بلکہ روسیوں اور بشار الاسد کی بھی مورچہ بندی بڑھے گی، چنانچہ اس لحاظ یہ بہت منفی پیش رفت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دسمبر میں امریکی سیکریٹری دفاع جیمز میٹس کے جانے سے حالات میں بہتری غیرمتوقع تھی۔ترکی الفیصل نے کہا کہ بلاشبہ وہ شام کے حوالے سے پالیسی پر انتظامیہ کے ساتھ اتفاق نہیں کرتے تھے اس لیے اس تناظر میں ان کا موجود رہنا اس پالیسی کو نبھانے کے حوالے سے زیادہ مثبت اشارہ ہو سکتا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا