English   /   Kannada   /   Nawayathi

مراکش،درسی کتاب میں فلسطین کا نقشہ غائب، حکومت کی تردید

share with us


جعلی خبروں اور افواہوں کا مقصد حکومت کو بدنام کرنا اور منفی پروپیگنڈے کو فروغ دینا ہے،وزارت تعلیم مراکش


رباط:14؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)مراکش کی وزارت تعلیم نے درسی کتاب میں مملکت فلسطین کا نقشہ غائب کرنے کی خبروں کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ سرکاری نصاب تعلیم میں ایسی کوئی کتاب نہیں جس میں فلسطین کا نقشہ موجود نہ ہو۔وزارت تعلیم کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سا ئٹس اور بعض آن لائن نیوز ویب سائیٹس میں ایک افواہ چل رہی ہے کہ مراکش میں درسی کتب میں فلسطین کا نقشہ غائب ہے۔ ایسا ہرگز نہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ درسی کتب میں فلسطین کے نقشے اس کے نام کے ساتھ موجود ہیں اور ایسی اور کوئی کتاب نہیں جس میں اس طرح کا کوئی واقعہ پیش آیا ہو۔ حکومت ان افواہوں کی سختی سے تردید کرتی ہے۔ اس طرح کی جعلی خبروں اور افواہوں کا مقصد حکومت کو بدنام کرنا اور منفی پروپیگنڈے کو فروغ دینا ہے۔ مراکش کی طلبا یونین کی طرف سے وزیر تعلیم سعید امزازی سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ ذرائع ابلاغ میں آنے والی خبروں کے مطابق نصابی کتاب میں فلسطین کا نقشہ غائب ہونے کی تحقیقات کرائیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا