English   /   Kannada   /   Nawayathi

سوڈان کے مختلف شہروں میں پولیس اور مظاہرین میں تصادم

share with us

خرطوم:14؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)سوڈان کے مختلف شہروں میں صدر عمر البشیر کی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ مظاہروں کے دوران پولیس اور مظاہرین میں تصادم کی بھی اطلاعات ہیں۔خبر رساں ادارے"رائٹرز" نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ شمالی خرطوم میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا اور اشک آور گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوئے۔عینی شاھدین نے بتایا کہ پولیس نے مظاہرین پر آنسوگیس کی شیلنگ کی۔ گذشتہ روز دارالحکومت خرطوم، ریاست الجزیرہ اور پہلی بار دارفر صوبے کے جنوبی علاقے نیالا کبری میں حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے۔پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری کے باوجود خرطوم میں سیکڑوں افراد گھروں سے نکل آئے۔ مظاہرین 'آزادی' اور 'امن' کے نعرے لگانے کے ساتھ سوڈان زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔خیال رہے کہ سوڈان میں 19 دسمبر سے مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے تھے۔ اس کے بعد احتجاج کی لہر پرتشدد شکل اختیار کرتی جا رہی ہے۔اب تک درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا