English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران 2018 میں عوامی احتجاجی تحریکوں کا سامنا کرنے والے ممالک میں سر فہرست

share with us


ایران میں2018 کے دوران 2251 احتجاجی مظاہرے کئیگئے جو2017ء کی نسبت284فیصد زائد ہیں، رپورٹ


لندن:14؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق ایران 2018 کے دوران ان ممالک میں سر فہرست رہا ہے جہاں حکومتوں کے غیر منصفانہ رویے کے خلاف عوام احتجاج پر مجبور ہوئے۔انسانی حقوق کی ایک غیر سرکاری تنظیم "آکلیڈ" کی جانب سے جاری کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران گذشتہ برس احتجاج کا سامنا کرنے والے ممالک میں پہلے نمبر پر رہا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران میں2018 کے دوران 2251 احتجاجی مظاہرے اور جلوس نکالے گئے جو کہ 2017 کی نسبت 284 فیصد زیادہ ہیں۔ اس طرح ایران کا احتجاج کے حوالے سے شمار پاکستان اور بھارت کے بعد تیسرے نمبر پر ہوتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پوری دنیا میں حکومتوں کے خلاف ان کی عوام کے احتجاج میں کمی دیکھی گئی۔ مگر جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں احتجاج کے تناسب میں 33 فی صد اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق عوامی احتجاج کا سامنا کرنے والے ممالک میں بھارت پہلے نمبر پر رہا۔ اس کے بعد پاکستان دوسرے اور ایران تیسرے نمبر رہا ہے۔ 2018 کے دوران ایران میں عوامی بے چینی میں 284 فی صد اضافہ دیکھا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ برس بھارت، پاکستان، ایران اور جنوبی افریقا میں بڑے بڑے عوامی مظاہرے ہوئے۔حکومتوں کے خلاف عوامی احتجاج کی لہر جنوبی ایشیا اور مشرق وسطی میں یکساں رہی۔ بھارت اور پاکستان میں ملک کی مذہبی جماعتوں کی طرف سے احتجاجی مظاہرے ہوتے رہے ۔بھارت میں کسان، طلبا اور مزدوروں نے بھی احتجاجی ریلیاں نکالیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا