English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی وحشیانہ فائرنگ میں شہید خاتون سپردخاک، نماز جنازہ و تدفین میں امنڈا جم غفیر

share with us

غزہ:14؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ اور بلا اشتعال گولہ باری کے نتیجے میں جام شہادت نوش کرنے والی 43 سالہ فلسطینی خاتون امل مصطفی الترامسی کو گزشتہ روز سپرد خاک کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شہیدہ الترامسی کی نماز جنازہ اور تدفین میں ہزاروں شہری اس کے گھر پرجمع ہو گئے تھے۔شہید کے جنازے کا جلوس غزہ میں الشفا میڈیکل کمپلیکس سے چلا۔ ہزاروں شہریوں نے شہیدہ کے جنازے کو کندھا دینے کی کوشش کی۔ شہیدہ کا جسد خاکی الشیخ رضوان کالونی میں اس کے گھر پرلایا گیا جہاں سے اسے کالونی کی مسجد الرضوان میں پہنچایا گیا۔ مسجد کے میدان میں شہیدہ کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں فلسطینی مزاحمتی، قومی، مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے قایدین نے بھی شرکت کی۔ شہیدہ کے جنازے میں شرکت کرنے والوں میں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور دیگر رہ نماؤں نے شرکت کی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا